سپیکر کی رولنگ آئینی یا غیر آئینی، فیصلہ ہم کریں گے: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے تمام ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران دی گئی رولنگ آئینی ہے یا غیر آئینی، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ججز تمام صورتحال سے آگاہ ہیں, تمام سیاسی جماعتیں پرامن رہیں, کوئی ماورائے آئین اقدام نہ کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے بار اور سیاسی جماعتوں کو از خود نوٹس میں فریق بنانے کا حکم دے دیا۔

