عام انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بیان میں وضاحت جاری کی ہے کہ الیکشن کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
منگل کو الیکشن کمیشن نے کہا کہ ”ضروری وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بیان میڈیا کو اس وقت جاری کیا گیا جب پیپلز پارٹی کے وکیل رضا ربانی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ 90 دن میں الیکشن کرانے کے لیے تیار نہیں۔

