پاکستان

عمران خان پر عدم اعتماد، قومی اسمبلی میں کیا ہو رہا ہے؟

اپریل 9, 2022

عمران خان پر عدم اعتماد، قومی اسمبلی میں کیا ہو رہا ہے؟

وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں مختصر وقت کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

سنیچرکو اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان میں کہا کہ پرسوں اہم دن تھا جب عدالت عظمی نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا.

ان کا سپیکر کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ عدالت عظمی نے وزیراعظم اور آپ کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا.

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں گے.

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے عدالت کا فیصلہ پڑھا ہےاور انٹرنیشنل سازش کا جو معاملہ اٹھا ہے اس پر بھی بات ہوگی.

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ انٹرنیشنل سازش کی بات کریں گے تو پھر آپ عدالت کی حکم عدولی کریں گے .

اپوزیشن لیڈر کے ردعمل سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا، مسلسل نعرے بازی ، شور شرابہ جاری ہے.

شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا قومی اسمبلی کے سپیکر کو ہدایت والا حصہ پڑھا.

اس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا.

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے