قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے کتنے ارکان موجود رہے؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے 176 ارکان تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کے لیے موجود ہیں .
ان میں سے 84 ارکان کا تعلق ن لیگ سے جبکہ 56کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے.
متحدہ مجلس عمل کے ارکان کی تعداد 14 ہے. متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چھ ارکان موجود ہیں. ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی دل کے آپریشن کے باعث علیل ہیں اور اجلاس میں نہیں آ سکے.
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے چار ارکان جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے بھی چار اراکان قومی اسمبلی ہیں. ق لیگ کے دو اور عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن اس وقت ایوان میں اپوزیشن کے ساتھ ہیں.
چار آزاد ارکان بھی اس وقت اپوزیشن کے بینچوں پر ہیں اور جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی بھی عمران خان کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں.
خیال رہے کہ اس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد شامل نہیں.
Array