اہم خبریں متفرق خبریں

جب عدالت کہے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی جج کے سامنے رُو پڑیں

نومبر 4, 2024 4 min

جب عدالت کہے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی جج کے سامنے رُو پڑیں

Reading Time: 4 minutes

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں روسٹرم پر جج کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ اُن کے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو شخص جیل میں بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں،کسی جج کو نظر نہیں آتا، میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔

پیر کو ایک مقدمے میں ضمانت کے لیے پیش ہونے والی بشری بی بی نے کہا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی وجہ سے نو ماہ سے ناانصافی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مجھے ناانصافی پر سزا دی گئی، انصاف تو ہے ہی نہیں، میں انصاف کے لیے نہیں آئی۔ میں نے کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں رکھا ہے جب عدالت کہے جیل جانے کو تیار ہوں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ پر درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی.

بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا،سینٹرل جیل حکام کو ہدایت کریں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے زریعے حاضر کریں،جج کے ریمارکس
بانی پی ٹی آئی کی حد تک عدالت سختی سے حکم دے تب بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائیگا،
جب تک بانی پی ٹی آئی پیش ہوتے ہیں میں بشری بی بی کے خلاف 442 پر دلائل دے دیتا ہوں،وکیل کی استدعا
ڈیڑھ سال ہو گیا آپ سوچ رہے ہیں آج دلائل کیوں دے رہے ہیں کیونکہ تفتیش آج کمرہ عدالت میں ہوئی،وکیل سلمان صفدر
اس مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی،فرح،شہزاد اکبر سمیت پانچ ملزمان ہیں،وکیل
صرف دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں ہیں باقی کی نہیں ہیں،
الزام آگیا کہ ملزمان نے فراڈ کیا اور جعلی رسیدیں دیں،وکیل سلمان صفدر
اس میں ایک ہی لفظ ہیں Presnted,جج کا وکیل سے استفسار
یہ پراسیکوشن بتائی گی،وکیل سلمان صفدر
پراسیکیوشن بتائے انھوں نے کہا یہ Present کی،جج کا پراسیکیوٹر سے استفسار
انہوں نے الیکشن کمیشن بھی Present کیا ہے،پراسیکیوٹر
ڈیڑھ سال تک آپ نے کیا تفتیش کی ہے ہوا بھی پیش کی ہیں،جج کے ریمارکس
آپ کا الزام ہے رسید جعلی ہے اور انہوں نے پیش کیا کدھر پیش کیا ثبوت دیں،جج کا استفسار
صفحہ مثل میں تو لکھا الیکشن کمیشن بھی پیش کی،پراسیکیوٹر
کیا آپ الیکشن کمشین گے انہوں نے کیا کہا،جج کا استفسار
الیکشن کمشین نے کہا توشہ خانہ میں پیش کی،پراسیکیوٹر
آپ نے کیا تفتیش کی اگر قانون پر چلوں تو آپ کون ہوتے ہیں مقدمہ دینے والے،جج کا پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار
جعلی رسید کہاں پر پیش کی کوئی تو ثبوت دیں،جج کا استفسار
الیکشن کمشین کی بات کریں تو انہوں نے تین سال کی سزا دی لیکن اس رسید کا ذکر نہیں کیا،وکیل سلمان صفدر
جیل سپرٹینڈنٹ کو لکھے اگر بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا تو آپ کو ادھر کھڑا ہونا پڑے گا،جج کے ریمارکس
انہوں نے رسیدیں ٹی وی چینل پر پیش کیا،پراسیکیوٹر کے لفظوں پر عدالت میں قہقہے
تمام کیسز ہی ایسے ہیں،وکیل سلمان صفدر
بشری بی بی پندرہ دفعہ عدالت میں پیش ہوئیں ہیں اسی کیس میں،وکیل سلمان صفدر
میں تو پہلی دفعہ کیس دیکھ رہا ہوں،جج کے ریمارکس
اصل پراسیکیوٹر کدھر بھاگ گئے ہیں،جج کا استفسار
وہ آج اے ٹی سی میں ہیں،پراسیکیوٹر
پولیس کا تو الزام ہی مطمئن کرنے والا نہیں ہے،جج کے ریمارکس
الیکشن کمیشن کو جو لیٹر لکھا اسکا جواب کیا آیا وہ لیکر آئے،جج کی پراسیکیوٹر کو ہدایت
بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جانا کیونکہ ویڈیو لنک خراب ہے،وکیل سلمان صفدر
بشری بی بی آج موجود ہیں انکی حد تک آپ فیصلہ کر دیں،وکیل سلمان صفدر کی استدعا
آج دن تک کیس کے مدعی اور مالک کو کب دیکھا ہے،وکیل سلمان صفدر
کیا مدعی کو پروانہ طلبی جاری کیا ہے،جج کا استفسار
اگر نہیں طلب کیا تو اسکا پروانہ طلبی لگائیں،جج کی پراسیکیوٹر کو ہدایت
خرید و فروخت کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں،وکیل
جس کیس میں سزا ہوئی ہے کیا اس میں رسید کا ذکر ہے،جج کا وکیل سے استفسار
کیا آپ رسید کو اون کرتے ہیں،جج کا وکیل سے استفسار
ہم اس رسید کو ڈس آون کرتے ہیں الیکشن کمیشن میں بھی ڈس آون کی ہے،وکیل سلمان صفدر
شہزاد اکبر،ذولفی بخاری ،فرح سمیت پانچ ملزمان نے کیا جعل سازی کی کس کا کیا رول ہے،وکیل سلمان صفدر
ہم نے ہائیکورٹ سے ضمانتیں بحال کرائی پولیس کو ملزمان کی کسٹڈی کی ضرورت ہی نہیں،وکیل سلمان صفدر
عدت کیس میں بری ہوئی اور توشہ خانہ ٹو میں گرفتار کر لیا،وکیل سلمان صفدر
توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دیدی،وکیل سلمان صفدر
کیا آپ کو گرفتاری مطلوب ہے،جج کا پولیس سے استفسار
توشہ خانہ سے ریکارڈ لینے کے بعد عدالت کو آگاہ کر سکتے ہیں،تفتیشی آفیسر
اس کیس میں کوئی چالان نہیں کسی اور ملزم کو گرفتار نہیں کیا،وکیل سلمان صفدر
ڈیڑھ سال سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا،وکیل سلمان صفدر
اس سے قبل طاہر سپرا نے بھی بہت دفعہ پوچھا کیس کیا ہے،وکیل سلمان صفدر
یہ ضمانتیں مسترد ہوئی اور پانچ ماہ بعد ہائیکورٹ سے ہم نے بحال کرائیں پولیس نے گرفتار کیوں نہیں کیا،وکیل سلمان صفدر
بشری بی بی بھی روسٹرم پر آگئیں ان کا کوئی لنک نہیں نہ یہ حکومت میں رہیں،وکیل سلمان صفدر
سیشن عدالت
بشری بی بی روسٹرم پر آ گئیں
میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی ہو رہی ہے،بشری بی بی
پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی پر سزا دی گئی،بشری بی بی
انصاف تو ہے ہی نہیں میں انصاف کے لیے نہیں آئی،بشری بی بی
بشری بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں
میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہے گیں میں جیل جانے کو تیار ہوں،بشری بی بی
ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں،بشری بی بی
جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے،کسی جج کو نظر نہیں آتا،بشری بی بی
میں اب اس عدالت میں نہیں آونگی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں،بشری بی بی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے