پاکستان

اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی، ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ

اپریل 9, 2022

اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی، ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ

عمران خان پر عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور ذرائع بتا رہے ہیں کہ اگر اگلے ایک گھنٹے میں آئین کی کمانڈ نہ مانی گئی تو رات بارہ بجے سپریم کورٹ لگ سکتی ہے۔

ادھر تمام ائیر پورٹس پر امیگریشن کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے. ایئرپورٹس پر حکام کو کسی سرکاری افسر اور اہلکار کو بغیر این او سی باہر جانے سے روکنے کی ہدایات دی گئی ہیں.

قبل ازیں کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے جبکہ دھمکی آمیز خط کو چیف جسٹس کو بھجوانے کی بھی منظوری دی گئی ہے.

وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں جاری ہے۔

اجلاس دن کو ساڑھے دس بجے شروع ہوا تھا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے