پاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج، شاہ فرمان کا گورنری چھوڑنے کا اعلان

اپریل 10, 2022

تحریک انصاف کا احتجاج، شاہ فرمان کا گورنری چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد سمیت ملک بھر احتجاج کر رہے ہیں.

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے اتوار کی صبح اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فیصلے کے مطابق پارٹی کارکن ملک بھر میں رات کو احتجاج کریں گے۔‘

ادھر صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شاہ فرمان نے کہا کہ ’میں شہباز شریف کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے سے قبل ہی گورنر کے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے