شہباز شریف بلامقابلہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب
تحریک انصاف کے بائیکاٹ اور اسمبلی سے استعفوں کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بلامقابلہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کو 174 ارکان نے ووٹ دیے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف کے مقابلے میں کوئی امیدوار موجود نہیں تھا۔
پیر کو پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کے اعلان کے ساتھ ہم لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے ہال سے رخصت ہو گئے.
ایک موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے زرتاج گل کا گھیراؤ بھی کیا.
گو نیازی گو کے بھی نعرے، لابی سے گیٹ تک دونوں اطراف سے نعرہ بازی ہوتی رہی.
تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کے ارکان فہمیدہ مرزا اور غوث بخش مہر ایوان میں موجود رہے.
پی ٹی آئی عامر ڈوگر انہیں بار بار ساتھ جانے کے لیےقائل کرتے رہے۔

