عالمی خبریں

افغانستان کے دو شہروں میں دھماکے، 12 نمازیوں سمیت 16 لقمہ اجل

اپریل 21, 2022

افغانستان کے دو شہروں میں دھماکے، 12 نمازیوں سمیت 16 لقمہ اجل

افغانستان کے شہر مزار شریف کی ایک مسجد میں بم دھماکے سے 12 نمازی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 58 زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اہل تشیع کی مسجد میں کیا گیا جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی۔

دوسرا دھماکہ قندوز صوبے میں کیا گیا جس میں چار افراد مارے گئے۔

حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل کے ساتھ باندھا گیا تھا جس کے قریب سے گزرنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کابل کے نواحی علاقے میں اہل تشیع کی آبادی کے ایک سکول کے دروازے پر دھماکے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد داعش کی زیادہ تر کارروائیوں کا نشانہ شیعہ مسلمانوں کو بنایا جا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے