عالمی خبریں

ترک صدر کا دورہ سعودی عرب، تلخیاں کم ہوں گی؟

اپریل 29, 2022 < 1 min

ترک صدر کا دورہ سعودی عرب، تلخیاں کم ہوں گی؟

Reading Time: < 1 minute

تعلقات میں برسوں کی تلخی کو کم کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا جدہ میں استقبال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمعے کی صبح سعودی فرمانروا نے صدر اردوغان اور ان کے وفد کا استقبال کیا جبکہ ترک صدر نے مملکت کے دورے اور سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

تجزیہ کار اور مبصرین دونوں ملکوں کے تعلقات میں تلخیوں کی کمی کے لیے اس دورے کو نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا 2017 کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جدہ میں ان کا استقبال مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کیا تھا۔

ترک صدر کے اعزاز میں استقبالیے اور عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ترکی کی جانب سے بیان کے مطابق’اس دورے کے دوران ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تعلقات کو فروغ دینے پر بات ہو گی۔ دوطرفہ روابط کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل ہر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔‘

خیال رہے کہ استنبول میں سعودی شاہی خاندان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے قونصلیٹ میں قتل کے بعد ترکی نے سخت بیانات دیے تھے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے