پاکستان

سابق سپیکر اسدقیصر نے صحافی کو گالی دینے کی غلطی تسلیم کر لی

مئی 13, 2022

سابق سپیکر اسدقیصر نے صحافی کو گالی دینے کی غلطی تسلیم کر لی

قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے گزشتہ ماہ صحافی کو گالی دینے کی غلطی تسلیم کر لی تاہم اس پر معذرت کرنے یا معافی مانگنے سے انکار کیا ہے.

جمعے کو سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے بعد مطیع اللہ جان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر نے کہا کہ صحافیو‌ں کو سوال کرتے ہوئے درست الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے.

سابق سپیکر نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ سپریم کورٹ سمیت عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور تمام فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ میں ان کے مؤقف کو درست طور پر نہیں سنا گیا اس لیے عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے آرڈر پر نظرثانی دائر کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے