سابق سپیکر اسدقیصر نے صحافی کو گالی دینے کی غلطی تسلیم کر لی
قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے گزشتہ ماہ صحافی کو گالی دینے کی غلطی تسلیم کر لی تاہم اس پر معذرت کرنے یا معافی مانگنے سے انکار کیا ہے.
جمعے کو سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے بعد مطیع اللہ جان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر نے کہا کہ صحافیوں کو سوال کرتے ہوئے درست الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے.
سابق سپیکر نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ سپریم کورٹ سمیت عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور تمام فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ میں ان کے مؤقف کو درست طور پر نہیں سنا گیا اس لیے عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے آرڈر پر نظرثانی دائر کی۔

