امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کر گئے
Reading Time: < 1 minuteمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کر گئے ہیں.
جمعے کو صدر کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امورنے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیاہے۔
اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں، سرکاری و نجی اداروں اور سکولوں میں بروز جمعہ 13 مئی سے 3 روز تک تعطیل رہے گی۔
پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیرِ دبئی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے.
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے خطہ عرب ایک غیرمعمولی حکمران سے محروم ہوگیا.