پاکستان

لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی پشاور میں اہم شخص سے ملاقات

مئی 21, 2022

لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی پشاور میں اہم شخص سے ملاقات

عظمت گل، صحافی۔ پشاور

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملتان میں جلسے کے بعد رات گئے پشاور پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم شخص سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں صرف خاص اور گنے چُنے ملازمین کو ڈیوٹی پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عمران خان سنیچر کچھ پشاور میں اہم ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں اور اتوار کو لانگ مارچ کے اعلان سے قبل مشاورت جاری ہے۔

پشاور میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پہلے سے طے شدہ تمام معمولات اور مصرفیات منسوخ کر کے عملے کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے