عالمی خبریں

پائلٹ اور سٹاف سمیت تمام عملہ خواتین پر مشتمل، سعودی ایئرلائن کی پرواز

مئی 22, 2022 < 1 min

پائلٹ اور سٹاف سمیت تمام عملہ خواتین پر مشتمل، سعودی ایئرلائن کی پرواز

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ادیل نے اندرون ملک پہلی ایسی پرواز آپریٹ کی ہے جس کا مکمل سٹاف خواتین پر مشتمل تھا۔ 

سنیچر کو ایئرلائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا گیا کہ سعودی ایوی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار فلائی ادیل نے اپنی پرواز خواتین سٹاف کے ساتھ چلائی ہے۔ سٹاف میں زیادہ تر خواتین سعودی شہری تھیں۔

جدید ترین A320 طیارے کے ذریعے یہ فلائٹ 117ریاض سے جدہ کے لیے چلائی گئی۔

سات خواتین کے عملے کے ساتھ  فلائی ادیل کی فلائٹ 117 میں 23 سالہ یارا جان شریک پائلٹ کی حیثیت سے موجود تھیں جو سب سے کم عمر سعودی خاتون پائلٹ بھی ہیں۔

اس موقع پر یارا جان نے بتایا  ہے کہ وہ ہوا بازی کے اس تاریخی لمحے میں سعودی خواتین کے لیے بہت فخر محسوس کر رہی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے