فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں اُصول واضح، عدالت کا پی ٹی آئی کو جواب
اسلا آباد ہائی کورٹ نے لانگ مارچ اور دھرنے سے جڑی گرفتاریوں پر تحریک انصاف کی رٹ درخواست پر ایک عمومی حکمنامہ جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔
عدالت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سنہ 2019 میں سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا فیصلے میں اصول واضح کیے ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ نہ آپ پر امن احتجاج کا حلف نامہ دے سکتے ہیں نہ عدالت عمومی حکمنامہ۔

