پاکستان

پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت کا اعلان

مئی 24, 2022

پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت کا اعلان

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

منگل کو اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ صرف اتحادی حکومت نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

’جمہوری اور پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور اس کو نبھائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ گالیوں سے گولیوں پر آ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی جموری مارچ نہیِں، یہ ایک فتنہ اور فساد مارچ ہے یہ قوم کو تقسیم کرنے اور انتشار پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

’اسی بیانیے کے ساتھ یہ ٹولہ پورے ملک میں گھومتا رہا ہے۔ ان کی گفتگو ریکارڈ پر ہے جس میں کہا گیا کہ یہ خونی مارچ ہوگا۔ کہا گیا کہ حکومت کو زبردستی اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کو مارچ کے نام پر فتنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے