حکومت کے خلاف مارچ جہاد ہے، ہر صورت کریں گے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور وہ اس کو جہاد سمجھتے ہیں۔
منگل کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے پُرامن مارچ کو روکنے کا غیرقانونی فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے فوج کو مخاطب کر کے کہا کہ نیوٹرل مجھے بتائیں، کون سی حکومت اس طرح چھاپے اور گرفتاریاں کرتی ہے؟
سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں میڈیا مکمل طور پر آزاد تھا اور کسی پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

