لانگ مارچ روکنے کے لیے راستوں کی بندش، سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل
پاکستان کی سپریم کورٹ لانگ مارچ روکنے کے لیے راستوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست کی کل سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کی ہے .
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر روک ٹوک سے انتظامیہ کو روکا جائے۔

