ڈی چوک کے قریب ہزاروں کارکنوں پر رات بھر پولیس کی شیلنگ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک کے قریب جناح ایونیو پر تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو رات گئے سکیورٹی کے حصار کے طور پر لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پولیس نے شیلنگ کی۔
بلیو ایریا میں جھاڑیوں کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے آگ لگائی جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا.

