اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کا الزام، پی ٹی آئی کے 75 کارکن گرفتار
تحریک انصاف کے ڈی چوک پر لانگ مارچ کے دوران جلاؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے کارکنوں کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے دو مقدمات درج کرتے ہوئے 75 کو گرفتار کیا ہے۔
دونوں مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمات میں 75 افراد کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔
مقدمات کے مطابق گرفتار افراد نے عمران خان، اسد عمر، عمران اسماعیل، راجہ خرام نواز، علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ ایک سرکاری بس کے شیشے توڑے۔
مقدمے کے متن میں ملزمان پر میٹرو سٹیشن کو آگ لگانے کا الزام بھی شامل ہے۔
درج کیے مقدمات میں 150 ملزمان کو نامعلوم ظاہر کیا گیا گیا ہے۔

