عالمی خبریں

نیپال میں لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، 14 مسافروں کی لاشیں برآمد

مئی 30, 2022 < 1 min

نیپال میں لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، 14 مسافروں کی لاشیں برآمد

Reading Time: < 1 minute

نیپال میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے سے 14 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

طیارے میں عملے سمیت 22 افراد سوار تھے، باقی آٹھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن کے ترجمان ڈیو چندرا لال کرن نے کہا کہ ’اب تک 14 لاشیں ملی ہیں اور باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ موسم بہت خراب تھا، لیکن ہم ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔‘

قبل ازیں پیر کی صبح حکام نے کہا تھا کہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، لیکن اس میں سوار 22 افراد کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

نیپالی فوج کے ترجمان نریان سلوال نے کہا کہ ’ریسکیو عملے نے طیارہ کریش ہونے کی جگہ ڈھونڈ لی ہے اور ایک تصویر بھی بھیجی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اضافی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی تاکہ ہم مزید تفصیلات اکٹھی کر سکیں۔‘

گزشتہ روز  اے ایف پی نے نیپال کی تارا ائیر لائنز کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ جہاز اتوار کی صبح دوران پرواز غائب ہوا۔

اس دو انجنوں والے ائیرکرافٹ نے صبح نو بج کر 55 منٹ پر نیپال کے مغربی قصبے پوکھارا سے اڑان بھری تھی لیکن جلد ہی اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

تارا ائیر کے ترجمان سدھرشن بھرتولہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’جومسوم اور پوکھارا کے درمیان پرواز کے دوران اس طیارے کا رابطہ منقطع ہوا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے