پاکستان

منشیات کیس، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر فرد جرم اگلے ہفتے

مئی 31, 2022

منشیات کیس، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر فرد جرم اگلے ہفتے

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کے کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے اُن کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔

منگل کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے 25 جون کو فرد جرم کے لیے کیس مقرر کیا ہے۔

عدالت نے رانا ثناءاللہ کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کیا جبکہ رانا ثناءاللہ کی عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر وکلا کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ رانا ثناءاللہ کے شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے ان درخواستوں کو نمٹایا جاتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ رانا ثناءاللہ کے وکیل کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ ہونے کے باعث انہوں نے جلدی اسلام آباد جانا ہے جس کے باعث فرد جرم کی کارروائی آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف اے این ایف کے حکام نے پندرہ کلو منشیات کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے