پاکستان

لانگ مارچ پر رینجرز کے تشدد کی شکایت باس سے کروں گا: شیخ رشید

جون 1, 2022

لانگ مارچ پر رینجرز کے تشدد کی شکایت باس سے کروں گا: شیخ رشید

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران رینجرز کے تشدد کی باس سے شکایت کروں گا۔

’رینجرز نے لانگ مارچ کے دوران جو تشدد کیا انہیں وہ نہیں کرنا چاہیے تھا، میں ’باس‘ سے اِس کی شکایت کروں گا۔‘

جیو نیوز پر شاہ زیب خانزادہ سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ساری طاقتیں بھی آجائیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی جو صرف ایک ووٹ کی اکثریت پر کھڑی ہے۔‘

عمران خان آخری دن تک یہ سمجھ رہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔‘

’موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل سکتا، جو بھی انہیں لایا ہے اس نے گناہ کیا ہے۔ ‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جس دن ایم کیو ایم اور باپ عمران خان کی حکومت سے گئی، میں سمجھ گیا تھا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ہے۔‘

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ’میرے خیال میں جتنے لوگ گرمی اور شیلنگ کے باوجود تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں آئے وہ کافی تھے۔‘

اس سوال پر کہ کیا عمران خان لانگ مارچ میں شریک نہ ہونے پر آپ سے ناراض ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’سابق وزیراعظم کسی اور سے ناراض ہوں تو ہوں ، مجھ سے ناراض نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف طاقت اور آنسو گیس کا بے جا استعمال کیا گیا، میرے جیسا بندہ جو کورونا کا مریض رہا ہو وہ کیسے اتنی شدید آنسو گیس میں رہ سکتا ہے؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے کہنے پر ان کی تین بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے