پاکستان

گرمی کی شدت بڑھنے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ، دارالحکومت بھی متاثر

جون 1, 2022

گرمی کی شدت بڑھنے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ، دارالحکومت بھی متاثر

پاکستان میں سخت گرمی کے دوران بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرنے کے باعث طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

گرمی میں بجلی کا استعمال بڑھنے اور پیداواری صلاحیت میں ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث اضافہ نہ ہونے سے بڑے شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

حکام کے مطابق شارٹ فال بڑھنے  سے کراچی اور لاہور سمیت دیگر  شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقے میں چار گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔

ملک کے دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ گیس، تیل اورکوئلے کی کمی دور نہ کی تو لوڈشیدنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں پریشان کن ہیں، فوری بجلی بچت کی حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو لوڈشیدنگ سے چھٹکارا ملناممکن نہ ہو گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے