پاکستان

مہنگے پیٹرول کے خلاف باہر نکل کر احتجاج کریں: عمران خان

جون 3, 2022

مہنگے پیٹرول کے خلاف باہر نکل کر احتجاج کریں: عمران خان

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پارٹیوں کے کارکنوں کو جمعے کی نماز کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے.

عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی بڑھے گی.

سابق وزیراعظم نے کہا ’امپورٹڈ سرکار نے تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر 40 فیصد یا 60 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔‘

عمران کا کہنا تھا ’اس سےعوام پر 900 ارب کا اضافی بوجھ آئے گا اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی۔ اس کے ساتھ بجلی کی قیمت میں آٹھ روپے کے اضافے سے پورے ملک کو دھچکا لگے گا۔ مہنگائی کی ممکنہ شرح 30 فیصد ہوگی جو 75 برس میں بلند ترین ہے۔‘

سابق وزیراعظم نے اپنے دورِ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری حکومت نے کورونا کی وبا کا دباؤ برداشت کیا اور 1200 ارب کا معاشی پیکج دیا۔ اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے ہم نے رواں سال سیلز ٹیکس صفر کرتے ہوئے 466 ارب روپے توانائی پر سبسڈی کے لیے مہیا کیے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے