2021/22 فٹبال کا سال
Reading Time: 2 minutesآریز عنصر عباسی
22/ 2021فٹ بال کے شائقین کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا۔ پورےسال میں بہت سے دلچسپ میچز کو ملے۔
ان سب مقابلوں میں زیرِفہرست یورو کپ ہے جو گزشتہ سال یورپ کے مختلف ممالک میں کھیلا گیا۔ 3 ہفتے طویل ٹورنامنٹ کے بعد فائنل میں جو کہ انگلینڈ کے ویمبلی سٹیڈیم میں کھیلا گیا. اٹلی نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ٹورنامنٹ میں رونالڈو اور پیٹرک شک نے 5 5 سب سے زیادہ گولز ز سکور کۓ اور اور سب سے زیادہ سوئٹزرلینڈ کے سٹیون زبیر نے دی جبکہ بہترین گول کیپر کا اوارڈ اٹلی کے ڈوناروما کو ملا.
دوسری جانب ساؤتھ امریکی ٹورنامنٹ کوپا امریکہ کا ٹائٹل ارجنٹینا نے اپنے نام کیا۔ فائنل میں چیمپئن ٹیم نے برازیل کو مات دی۔ یہ ٹائٹل گلوبل سٹار لیو میسی کا اپنی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ پہلا اعزاز ہے اس کے ساتھ ساتھ لیو میسی نے کمپٹیشن میں سب سے زیادہ گولز اور اسسٹس دے کر ٹورنامنٹ کے سب سے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہر سال منعقد ہونے والا یوئیفا چیمپئنز لیگ کا کمپٹیشن 2021/22 میں بھی پوری دنیا کے فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا 32 ٹیموں کے گروپ اور ناک آؤٹ مقابلوں کے بعد ایک آل انگلش فائنل مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے درمیان پرتگال کے شہر پورٹو میں کھیلا گیا جہاں چیلسی نے سٹی کو شکست دے کریو سی ایل کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔ یوروپا لیگ ولاریال نے جیتی جبکہ سوپر کپ میں چیلسی نے ولاریال کو پچھاڑا۔
اس کے علاوہ سیزنل ٹاپ فائو یورپی لیگز میں بھی دلجسپ فٹبا دیکھنے کو ملے۔ انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل پانچویں بار مانچسٹر سٹی نے اپنے نام کیا۔ سپینش لیگ لالیگا اٹلیٹیکو میڈرڈ نے جیتی جبکہ اٹلی، فرانس اور جرمنی کے چیئرمین انٹر میلان، لیل اور بائیرن میونخ رہی۔
ذاتی اواڈز میں فرانس فٹبال کی طرف سے دیا جانے والا بالنڈار لیونل میسی کو ملا جو کہ ان کا ورلڈ ریکارڈ ساتواں اوارڈ ہے۔ یوئفا بیسٹ پلئر کا اوارڈ پولینڈ کے رابرٹ لیونڈوسکی کو ملا۔ سال کی بہترین ٹیم چیلسی رہی۔ سب سے زیادہ 62 گول لیونڈوسکی نے داغےاور گولڈن بوٹ جیتا سب دے زیادہ 32 اسسٹس آیاکس کے ٹاڈچ نے دی۔
اس کے علاوہ اس سال فٹبال کے گیارہ بڑے کلبز نے یورپین سپر لیگ کرانے کا فیصلہ کیا اس منصوبے کے مطابق گیارہ بڑے کلبز ایک دوسرے کے درمیان ہر سال میچز کھیلیں گے اور اِس کے علاوہ کسی اور دوسری ٹیم کو اس کمپٹیشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ ہوگی جیسے ہی یہ خبر سب فٹبال کے شائقین کو پتہ چلی وہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اس کے خلاف احتجاج کیا اور 48 گھنٹے بعد ہی اس منصوبے کو ترک کردیا گیا شائیقین کے مطابق یہ فٹ بال کی دنیا کے لئے ایک بہت بڑی جیت تھی کہ وہ کھیل جو فٹبال شائقین کے لئے سب کچھ ہے آج اس کی جیت ہوئی ہے اور پیسے اور سیاست کو خاک میں ملا دیا گیا۔ شائقین کے مطابق ہر ایک قلب کو حق ہے کہ وہ فٹبال کمپٹیشن میں حصہ لے اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے یورپین فٹبال کھیلے۔
نئے سال میں فٹبال مداحوں کو مزید اچھے فٹبال مقبلوں کی امید ہے۔ جن کی فہرست میں قطر میں ہونے والا ورلڈکپ اول نمبر پر ہے۔ شائقین کو اس ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے ہے اور سب سے زیادہ انتظار کتری عوام کو ہے جو کہ ایسا فٹبال کا میگا اوینٹ پہلی بار اپنے ملک میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں-