یوٹیوب نہ ختم ہونے والی دھوکہ بازی کا اشتہار ہے: ایلون مسک
Reading Time: < 1 minuteدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دنیا کی مشہور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کو نہ ختم ہونے والی دھوکے بازی کا اشتہار قرار دیا ہے۔
اپنے طنز و مزاح سے بھرپور ٹویٹس کی وجہ سے دن بھر سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کرنے والے ایلون مسک نے کہا کہ ’یوٹیوب نہ ختم ہونے والے دھوکے بازی کے اشتہارات جیسا لگتا ہے۔‘
اس پر ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے مسک کو یوٹیوب خریدنے کا مشورہ دیا جبکہ بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اُن کو بتایا کہ یوٹیوب بغیر اشتہارات کے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے لیے صرف 12 ڈالر ماہانہ ادا کرنا ہوتے ہیں۔
ایلون مسک ٹوئٹر خرید چکے ہیں تاہم اس سودے پر مکمل عمل سے قبل وہ سوشل میڈیا کی اس بڑی ویب سائٹ سے جعلی اکاؤنٹس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ایلون مسک نے جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خریدنے کا ارادہ کیا تھا، اس کے بعد صارفین انہیں دنیا کی تقریباً ہر چیز خریدنے کا مشورہ دیتے ہیں۔