عالمی خبریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تشدد، فوج کی تعیناتی کے خلاف ہزاروں نکل آئے

جون 9, 2025

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تشدد، فوج کی تعیناتی کے خلاف ہزاروں نکل آئے

غیرملکی تارکین وطن کو زبردستی حراستی مراکز لے جانے کے خلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پُرتشدد احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ کے مطابق اتوار کو لاس اینجلس میں کشیدگی میں اُس وقت اضافہ ہوا جب صدر ٹرمپ کی جانب سے علاقے میں نیشنل گارڈز یا فوج کی غیرمعمولی تعیناتی کے ردعمل میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا اور بغیر ڈرائیور چلنے والی خودکار ٹیکسیوں کو آگ لگا دی۔

قانون نافذ کرنے والے محکموں کے اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور فلیش بینگ کا استعمال کیا۔

کچھ پولیس اہلکار گھوڑوں پر سوار سڑکوں پر گشت کر رہے تھے جبکہ دیگر ہنگاموں سے نمٹنے کے سامان کے ساتھ محافظ دستوں کے پیچھے قطار میں کھڑے تھے جو وفاقی سہولیات کی حفاظت کے لیے تعینات تھے جن میں ایک حراستی مرکز بھی شامل تھا جہاں حالیہ دنوں میں کچھ تارکین وطن کو لے جایا گیا تھا۔

پولیس نے لوگوں کے جمع ہونے کو غیرقانونی اجتماع قرار دینے کا اعلان کیا اور شام تک بہت سے لوگ وہاں سے جا چکے تھے۔

مقامی مظاہرین نے کہا کہ کمیونٹیز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، برسوں سے رہائش پذیر لوگوں کو زبردستی سیاہ نقاب پوش گرفتار کر کے حراستی مراکز منتقل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ حکومت نے مظاہرین کے خلاف فوج کو ملک کے اندر تعینات کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے