ایم این اے اور اینکر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے
معروف ٹی وی میزبان اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔
جمعرات کو کراچی کے آغا خان ہسپتال نے عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کی تاہم موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے ہوسٹ مارٹم کے کئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں تین رکنی قائم قائم کردی گئی۔جس میں دو میل میڈیکولیگل افسران بھی شامل ہوں گے.
ڈاکٹر عامرلیاقت کی وجہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کیا جائے گا.

