پاکستان

پاکستانی بجٹ پیش، دفاع کے لیے 1523 ارب مختص

جون 10, 2022

پاکستانی بجٹ پیش، دفاع کے لیے 1523 ارب مختص

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس کو پارلیمان میں پیش کیا گیا ہے.

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے.

پاکستان نے دفاع کے لیے 1523 ارب مختص کیے ہیں اس طرح 80 ارب کا اضافہ کیا گیا ہے.
ومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے فنانس بل 2022-23ء کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

اس کے ساتھ ہی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی جو سب سے بڑا ریلیف ہے .

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم انہوں ںے تجویز کے برخلاف وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ منظور کیا ہے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے