پاکستان

سابق جنرل پرویز مشرف علیل،اہلخانہ کی آسانی کے لیے دعا کی درخواست

جون 10, 2022

سابق جنرل پرویز مشرف علیل،اہلخانہ کی آسانی کے لیے دعا کی درخواست

پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ان کی صحت یابی اور روزمرہ زندگی میں آسانیوں کے لیے دعا کی درخواست کی ہے.

سوشل میڈیا پر اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں البتہ اپنی بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

اہلخانہ کی جانب سے بتایاگیا کہ پرویز مشرف ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں صحت یابی ممکن نہیں اور ان کے اعضا کام چھوڑ ہو چکے ہیں۔ ان کی روزمرہ زندگی میں آسانی کی دعا کریں.

سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا کہ سارے غدار ایسے ہی سسک سسک کر مریں گے.

صارفین نے پاکستان کو امریکی جنگ میں جھونکنے کے پرویز مشرف کے فیصلے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا.

واضح رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں ہی لوگوں کو غائب کرنے اور امریکہ کے ہاتھ بیچنے کی روایت پڑی۔

سینکڑوں خاندان آج بھی اپنے لاپتا پیاروں کی تصویریں اٹھائے انصاف کے متلاشی ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے