پاکستان

روپے کی بے قدری،ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

جون 14, 2022

روپے کی بے قدری،ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور امریکی ڈالر منگل کو 205 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے کے باوجود ڈالر کی قدر میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

ماہرین اور تجزیہ کار ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ عالمی سطح بین الاقوامی منڈی میں ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ آئی ایم ایف کے چھ ارب ڈالر کے پیکج کا اب تک بحال نہ ہونا اور گرتے ہوئے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق امریکی ڈالر گزشتہ روز 203.90 روپے پر بند ہونے کے بعد صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب 1.70 اضافے کے بعد 205.50 روپے تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کا ریٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے تھوڑا سا مختلف ہے جس نے گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 203.86روپے ظاہر کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے