برطانیہ کو 1995 سے مطلوب مفرور قاتل راولپنڈی سے گرفتار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے برطانیہ کو مطلوب مفرور قاتل کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر کے شہر میرپور سے تعلق رکھنے والے محمد بشارت پر برطانیہ کے شہر ویلز میں ایک ایشیائی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
سنہ 1995 کے مئی کے مہینے میں قتل کے بعد محمد بشارت فرار ہو کر پاکستان آ گیا تھا اور شناخت بدل کر زندگی گزار رہا تھا۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) مفرور ملزم کے پیچھے تھی اور بالآخر 27 برس کی مسلسل کوششوں کے بعد پاکستانی ایجنسی کے تعاون سے محمد بشارت کو گرفتار کر لیا گیا جو ضمیر علی کے نام کی نئی شناخت سے زندگی گزار رہا تھا۔
ملزم کی عمر اب 49 برس ہے۔
Array