اہم خبریں متفرق خبریں

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا،8 روپے فی یونٹ اضافہ

جون 27, 2022 < 1 min

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا،8 روپے فی یونٹ اضافہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

نیپرا حکام کے مطابق عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔

سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، پہلے عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر کوئلہ بہت زیادہ مہنگا ہوا۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں لیکن موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگوز کینسل کردیا گیا ہے۔

چئیرمین نیپرا کے مطابق ہم کچھ کریں تو بھی پھنسیں اور وہی صورتحال ہے، بجلی نہ بنائیں تو لوڈشیڈنگ اور بنائیں تو مہنگی والی صورتحال ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے