ٹی وی تجزیہ کار و کالم نویس ایاز امیر پر تشدد، وزیراعلی کا نوٹس
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں ٹی وی تجزیہ کار و کالم نویس ایاز امیر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے ایاز امیر کو مکوں اور لاتوں کی زد پر رکھا اور کپڑے پھاڑ دیے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کالم نگار ایاز میر پر تشدد کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایاز میر پر تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی۔
ملک بھر سے سوشل میڈیا صارفین ایاز امیر پر حملے اور تشدد کی مذمت کر رہے ہیں.
کراچی پریس کلب نے بھی ایاز امیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایاز امیر پر تشدد سیاسی عدم برداشت کی مثال ہے۔
کراچی پریس کلب کے بیان کے مطابق ایسے اقدامات سے میڈیا کی آواز کو دبا نہیں جا سکتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایاز امیر نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش امریکہ سے نہیں اسلام آباد کے ساتھ والے شہر سے ہوئی۔
جمعرات کو پی ٹی آئی کے ایک سیمینار سے خطاب میں ایاز امیر نے کہا تھا کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دی اور ان کی حکومت میں ہر طرف پراپرٹی ڈیلرز کے مزے تھے۔
ان کے خطاب کے وقت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سامنے بیٹھے مسکراتے اور پہلو بدلتے رہے۔