غزہ امن منصوبہ مسترد کرنے پر نیتن یاہو کو جواب دوں گا، صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’وہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کی جانب سے امن کونسل کے 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کیے جانے پر جلد جواب دیں گے۔‘
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ نیتن یاہو کے موقف پر اپنا ردِعمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کریں گے۔‘
انھوں نے کہا ’میں اپنا جواب وہاں پوسٹ کروں گا۔ میرے پاس ایک جواب ہے، ایک اچھا جواب، اور میں اسے وہاں شائع کر دوں گا۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ان کے اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات اب بھی بہت اچھے ہیں۔‘

