آئی ایم ایف سے معاملات ایک ہفتے میں طے ہو جائیں گے: مصدق ملک
پاکستان کے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات ایک ڈیڑھ ہفتے میں طے ہو جائیں گے۔آئی ایم ایف سے بنیادی آرگنائزنگ اصول طے ہو گئے ہیں اور اب ان کا پیپر ورک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے اندر آئی ایم ایف سے کچھ معاملات طے ہو جائیں گے اورپھر جو پیسے کا جاری ہونا ہے وہ تین چار ہفتے کا پراسس ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ملک اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔سیاسی طور پر آگے بڑھ رہے ہیں،اقتصادی طور پر کچھ سختیاں ہیں،تھوڑا وقت لگے گا لیکن اللہ سب اچھا کرے گا۔
مصدق ملک کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس متعلق بات کرنے سے گریز

