اہم خبریں متفرق خبریں

شوکت خانم فنڈز کیس، عمران خان پر عدالت میں جرح

جولائی 7, 2022

شوکت خانم فنڈز کیس، عمران خان پر عدالت میں جرح

مطیع اللہ جان . اسلام آباد
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خواجہ آصف پر ہرجانے کے دعوے کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان خان کی عدالت میں سماعت ہوئی ہے۔

جمعرات کو عدالت میں عمران خان پر ویڈیو لنک کے ذریعے خواجہ آصف کے وکلا کی جرح جاری رہی۔

عمران خان بنی گالہ سے ایک ٹی شرٹ پہن کر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جس کا ایک بازو انہوں نے کندھے تک اوپر کر رکھا تھا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے سوال کیا کہ شوکت خانم بورڈ آف گورنرزچئیرمین کے علم میں لائے بغیر ہیسے کو انڈؤمنٹ فنڈانویسٹ کرناممکن ہے؟

عمران خان نے اس کا جواب دیا کہ جی بلکل، پچھلے چھ سال میں یہ انوسٹمنٹ 50 کروڑ سے ایک ارب ہوئی تھی اورامتیاز حیدری نے بورڈ کو گارنٹی دی (مجھے فون کیا) کہ فائدہ ادارے کا ہو گا اور نقصان کا وہ ذمہ دار ہوگا۔

تاہم عمران خان نے جرح کے دوران یہ بھی کہا کہ وہ کوئی مالیاتی ماہر ہیں اور نہ ان سے کبھی کسی نے کنسلٹ کیا اور ان کو نہیں معلوم کہ 2008 میں تین ملین ڈالر کہاں انویسٹ کیے گئے۔

خواجہ آصف کے وکیل نے سوال کیا کہ شوکت خانم ہسپتال کی سالانہ رپورٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے امتیاز حیدری کی ان کو کرائی گئی یقین دہانی کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟

عمران خان نے کہا کہ وہ اس کا جواب اگلی تاریخ پر دیں گے.

سماعت عید کے بعدتک ملتوی کر دی گئی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے