ڈی جی نیب کی ایما پر برہنہ ویڈیو بنائی گئی:طیبہ گل کے انکشافات
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جسٹس(ر) جاوید اقبال متلعق طیبہ گل کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پرطرح طرح تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
صحافی آصف بشیر چوہدری نے طیبہ گل کے انکشافات پرمبنی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی اے سی میں طیبہ گل نے بتایا کہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے کہنے پر انہیں برہنہ کر دیا گیا اور برہنہ وڈیو ان کے شوہر کو دکھائی جاتی رہی۔
جسٹس جاوید اقبال کے کہنے پر مجھ پر 42 مقدمات درج ہوئے لیکن میری دہائی کسی عدالت کسی پولیس نے نہیں سنی۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تھی مدینے کی ریاست نعوذ باللہ جو امہ کا لیڈر بنا رہا تھا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ نیب افسران نے بے غیرتی کی انتہا کر دی ہے۔ان کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کو طیبہ گل کا کردار معلوم نہیں ہے۔اسے مریم نواز نے نیب کو بلیک میل کرنے کے لئے رکھا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ چیئرمین نیب کے بارے میں جو خبریں آ رہی ہیں ان سے تو ایسا لگتا ہے کہ اس ریٹائر جسٹس کو قانون سے ذیادہ گائناکالوجی میں دلچسپی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یاخدا! یہ کیسے لوگ خدا بن کر جو چاہا کرتے رہے۔اس کیس کا فالواپ بھی کرتے رہیں ورنہ کچھ عرصے میں لوگ بھول جائیں گے۔سزا ملنا ضروری ہے۔کسی ملزم کی بیوی کو استعمال کیا گیا ہے۔اس سے بڑا جرم کیا ہو گا۔

