عمران خان کے الزامات بے بنیاد،دباؤ میں نہیں آئیں گے:الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اورقانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتانےکی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہو گیا۔

