سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
پاکستان کی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ٹوئٹر کے زریعے ملک میں ہونے والی بارشوں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت سندھ اور بلوچستان میں پہلے مون سون اسپیل کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پی ایم ڈی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان میں انتہائی زیادہ اوسط کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ یکم جولائی سے 9 جولائی تک دونوں صوبوں میں 30 سال کے دوران اوسطاً زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
پی ایم ڈی کے اعدادو شمار میں یکم جولائی سے 9 جولائی تک ہونے والی بارشوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس کے مطابق بلوچستان میں 9 روز کے دوران 45.9 اور سندھ میں 72.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج شام تک تیز بارش ہوسکتی ہے تاہم آئندہ تین دنوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

