پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں اینکر عمران ریاض کی ضمانت منظور، رہا کر دیا گیا

جولائی 9, 2022

لاہور ہائیکورٹ میں اینکر عمران ریاض کی ضمانت منظور، رہا کر دیا گیا

تحریک انصاف سے منسلک ایکٹیوسٹ اور ٹی وی اینکر عمران ریاض خان کی مختلف مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ‏ یقین دہانی کروائیں کہ کو ایسا بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں۔

عمران ریاض نے کہا کہ جی میں یقین دہانی کراتا ہوں کوئی بیان نہیں دوں گا۔

جسٹس علی نجفی نے کہا کہ آپ ہفتے کو عدالت لگانے کو معیوب سمجھتے ہیں لیکن اب دیکھ لیں ہفتے کو عدالت کھولنا بری بات نہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ عمران کو چکوال والے مقدمے میں بھی ضمانت دے دی جائے تاکہ وہ گھر جا سکیں، اس کے علاوہ کسی اور مقدمے میں ان کی گرفتاری نہیں۔
اس پر عدالت نے شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

قبل ازیں کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ نے کہا کہ عمران ریاض عدالت میں معافی نامہ لکھ کر دیں جس پر وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ اُن کو معافی نامہ لکھ کر دینے میں کوئی اعتراض نہیں۔

عمران ریاض کو تین دن قبل لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

عمران ریاض کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں 18 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اُن کو اٹک، چکوال اور لاہور کی مقامی عدالتوں میں پیش کیے جانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر جانے پر ضمانت ملی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے