پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، 18 رکنی سری لنکن ٹیم کا اعلان
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
جمعرات کو سری لنکن بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت ڈیمتھ کرونارتنے کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانگا، اوشادا فرنینیڈو، اینجلومیتھوز، کوشال مینڈس،دھننجایا ڈی سلوا، کمنڈومینڈس، نیروشن ڈکویلا، دنیشن چنڈی مل،رمیش مینڈس،مہیش تھپکشانا، کاسن رجیتھا، وشوافرنینڈو ، اسیتھا فرینیڈو، دلشان مدوشنکا، پربیتھ جے سوریا، دونییتھ ویلاگے اور جیفری وندر شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود دونوں ٹیموں کے مابین سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

