پاکستان

بلوچستان میں زیارت سے اغوا کرنل لئیق قتل، لاش نالے سے ملی

جولائی 14, 2022

بلوچستان میں زیارت سے اغوا کرنل لئیق قتل، لاش نالے سے ملی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے دو سیاحوں میں سے حکام کے مطابق ایک کی لاش مل گئی ہے۔مقتول کرنل لئیق مرزا ڈی ایچ اے کوئٹہ کے افسر بتائے جاتے ہیں۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ بہادر سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کو ایسی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث عناصر جلد اپنے انجام تک پہنچائے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ’لیفٹیننٹ کرنل لئیق کی لاش ہرنائی اور زیارت کے درمیان مانگی ڈیم کے قریب پہاڑی علاقے میں کٹوؤ نامی برساتی نالے سے ملی جبکہ ان کے ساتھی کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔‘

لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا اور ان کے ایک دوست کو منگل کی شام کو زیارت سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ورچوم کے مقام پر نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کوئٹہ سے تفریح کے لیے سیاحتی مقام زیارت جا رہے تھے۔

اطلاعات درجن کے قریب اغوا کاروں نے ورچوم میں دکانوں کو بند کرانے کے بعد ایک ناکہ قائم کیا اور آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر اس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ اغوا کار کرنل اور ان کے ساتھی کو اپنے ساتھ قریبی پہاڑوں کی طرف لے گئے جبکہ ان کی فیملی کو وہیں چھوڑ دیا۔‘

اغوا کے اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے