پاکستان

لاہور میں منشیات فروش کے ہاتھوں خاتون قتل،وڈیو وائرل

جولائی 14, 2022

لاہور میں منشیات فروش کے ہاتھوں خاتون قتل،وڈیو وائرل

پاکستان کے شہر لاہور میں مبینہ منشیات فروش نے ایک خاتون کو قتل کر دیا۔

صدف انایہ خان نامی خاتون نے بذریعہ ٹویٹ بتایا کہ میری پیاری ماں کو دن دھاڑے عید کے دوسرے دن منشیات فروش اکرم خان اور اس کے کارندوں نے ہمارے گھر کے دروازے پر قتل کر دیا ہے۔

ہمارا کوئ جھگڑا نہیں نہ دشمنی اس شحص سے ، ہمارا قصور یہ تھا کہ ہمارے گھرکے باہر ہم نے اپنی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے تھے جس میں اس کی کھلے عام
‏اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی سپلائی محفوظ ہیں۔

عید کے دوسرے دن اس نے بدمعاشی سے ہمارے گھر گھس کر کمرے کی ریکارڈنگ توڑنے کی کوشش کی، پولیس کو کئی بار شکایت درج کروائی ہیں لیکن علاقے کا ایس ایچ او باغبان پورہ ذکا تک اکرم خان کا سر پرست تھا۔

ہمیں کئی بار اکرم خان کی طرف سے دھمکیاں ملی ‏اس میں ہمارے علاقے کا LDA 308 کا پورا گھر اس کے ساتھ اس کی غیر قانونی کاروایوں میں ملوث تھا جن کی ایما پر میرے گھر والوں مجھ سمیت یہ گھر پر قتل کی غرص سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس میں ہم گھر کی خواتین نے اپنے بھائی کو بچانے نکلے اور وہ میری ماں کو قتل کر گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے