پرویز مشرف دفن ہونے کی اجازت مانگ رہا ہے:رانا ثنا اللہ
پاکستان کے وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق آمر پرویز مشرف بارے ایم جے ٹی وی کے سوال جواب میں کہا ہے کہ وہ ہے ہی نہیں تو معافی کیا ہو گی،وہ دفن ہونے کی اجازت مانگ رہا ہے۔
وفاقی وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سب کو معاف کرے اور کسی سے دنیا میں ایسا حساب نہ لے، آگے جا کر جو سزا ہو وہ ہو۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پرویز مشرف اس وقت جس حال میں ہے اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے۔

