پاکستان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم نے کیا کہا؟

جولائی 15, 2022

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم نے کیا کہا؟

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی قوم سے جھوٹ‌نہیں بولتے.

جمعرات کو سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آج ہمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا ہے۔‘

وزیراعظم نے اس موقع پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی کرنے کا اعلان کیا۔

کمی کے بعد ییٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ 40 روپے 54 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی آپ سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔‘

’آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایک ایک پیسہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم نے چند ماہ قبل جب حکومت سنبھالی تو ہمیں ورثے میں تباہ شدہ معیشت ملی، پاکستان میں مہنگائی عروج پر تھی اور دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں۔‘

ان کا کہنا تھا ’سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت ترین شرائط پر معاہدہ کیا اور جاتے جاتے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں، ہمارے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی، اس نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے