منی لانڈرنگ کا الزام،وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز اشتہاری قرار
پاکستان کے شہر لاہور کی ایک عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور شریک ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جمعے کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ جمع کرائی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی جبکہ شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی پیش کرنے کی ہدایت کی.
عدالت نے وزیر اعظم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کی.

