محکمہ اینٹی کرپشن شیخ رشید کو ہراساں نہ کرے: لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی اراضی سکینڈل میں اینٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں.
جمعے کو اینٹی کرپشن میں شیخ رشید کی طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو شیخ رشید کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا۔
شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ زمین کا سودا ہوا ہے ابھی ادائیگی ہونا باقی ہے۔ ابھی دس سے پندرہ فیصد بیعانہ ہوا ہے۔ زمین کا قبضہ ابھی بھی میرے پاس ہے۔ جس کو زمین فروحت کی ہے اس نے 80 فیصد ادائیگی کرنی ہے۔
عدالت نے 27 جولائی کو اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کو تحقیقات کے لیے آج طلب کررکھا ہے۔

